Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران مداخلت بند کرے، کویت

کویت.... کویت نے ایران سے ایکبار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کے امن و امان کو خطرات پہنچانے والی سرگرمیاں بند کردے۔ خلیجی ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات، ایک دوسرے کے احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ کویتی وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں سیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر ایران سے پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
 

شیئر: