Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہردک پانڈیا کیچ آوٹ، رن آوٹ لیکن ناٹ آوٹ

کولکتہ:ہند اور آ سٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ہندوستانی بیٹسمین ہردک پانڈیا سمجھے کہ وہ کیچ آوٹ ہو گئے۔آسٹریلوی کپتان نے یہ سمجھا کہ انہوں نے پانڈیا کو رن آوٹ کر دیا ہے لیکن امپائرز نے ابتدائی صورتحال سے عدم آگاہی کی وجہ سے تھرڈ امپائر سے مشورے کے بعد پانڈیا کو ناٹ آوٹ قرار دے دیا۔یہ واقعہ ہندوستانی اننگز کے 48ویں اوور میں پیش آیا۔کین رچرڈ سن نے ایک تیز اور اونچی فل ٹاس گیند کرائی ،پانڈیا شاٹ لگا کر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے اور خود کو آوٹ سمجھ کر کریز سے نکل کر جانے لگے۔دوسری جانب اسمتھ کو کیچ پکڑنے کے بعد خیال آیا کہ گیند اونچی تھی اور نو بال بھی قرار دی جاسکتی ہے تو انہوں نے بولر کو متوجہ کرتے ہوئے پانڈیا کو رن آوٹ بھی کرنے کے لئے بیلز گرادیں۔ اس سارے واقعے کے دوران شروع ہوجانے والی بارش کے باعث امپائرز کی توجہ بٹ چکی تھی اور وہ پوری طرح یہ واقعے نہیں دیکھ سکے جبکہ بارش کی وجہ سے میچ بھی روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر پانڈیا کو ناٹ آوٹ قرار دے دیا گیا کیونکہ وہ رن لینے کے لئے کریز سے نہیں نکلے تھے بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے وہ خود کو آوٹ تصور کرکے واپس جا رہے تھے۔ قواعد کے مطابق ایسی صورتحال میں امپائرز کی صوابدید پر ہوتا ہے کہ صورتحال کا اندازہ کرتے ہوئے وہ گیند کو ڈیڈ قرار دے اور بیٹسمین کو واپس بلائے ۔ چونکہ اس واقعے میں امپائرز بارش شروع ہو نے کی وجہ سے پوری صورتحال سے آگاہ نہیں تھے اس لئے انہوں نے بر وقت کوئی ایکشن نہیں لیا۔پانڈیا کے حق میں فیصلے پر اسمتھ نے وضاحت کی گیند ڈیڈ نہیں ہوئی تھی لیکن امپائرز نے قواعد کی روشنی فیصلہ کرنا زیادہ بہتر سمجھا۔پانڈیا اگلے ہی اوور میں رچرڈسن کی گیند پر پھر کیچ ہوئے تاہم اس مرتبہ کیچ نائب کپتان وارنر نے لیا ۔ پانڈیا نے 20 رنز بنائے تھے۔

شیئر: