Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ذمہ داری کا نقصان

 لندن ..... وقت پر کام نہ ہو یا غفلت برتنے والوں سے کام لینے والوں کو اکثر شکایات ہو جاتی ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم 2ہفتے کا وقت ہر سال ایسی ہی شکایات میں گزر جاتا ہے ۔ بیشتر کارکنوں کو آئی ٹی پرنٹر اور اس سے وابستہ دوسرے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور وہ اسکے بارے میں شکایات کرتے رہتے ہیں ۔ کبھی کبھی شکایت یہ بھی ہوتی ہے کہ کمپیوٹر کریش کر گیا ہے اور اس کا ائیر کنڈیشن کام نہیں کر رہا ۔غرض چھوٹے چھوٹے مسائل بڑے بن جاتے ہیں ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بعض کارکنوں کو یہ شکایت بھی ہوتی ہے کہ وہ جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہ آرام دہ نہیں یایہ کہ انہیں اپنے ذاتی ای میل وغیرہ چیک کرنے کا وقت نہیں مل رہا حالانکہ ان ذاتی کاموں کا دفتر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ اےسے میں غیر ذمہ دار کارکن دفتر ی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور کمپنیوں کے مالکان کو اگر صرف 2ہفتے کا حساب لگایا جائے تو اچھی خاصی رقم کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ ان 2ہفتوں میں بیشتر کارکن کام نہیں کر پاتے اور شکایتوں کا انبار لگ جاتا ہے۔ 

شیئر: