Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری پارٹی سے بڑا ملک ہے، مودی

وارانسی(شہنشاہ پور)۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی سے بڑا ملک ہے اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاست نہیں کرتی کیونکہ اس کیلئے ملک کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دورے کے آخری دن تقریب میں منعقد ’’مویشی صحت میلے ‘‘کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری سیاسی پارٹیاں اُسی کام کو ترجیح دیتی ہیں جس میں ووٹ کے امکانات ہوں لیکن ہماراکردار مختلف ہے۔ ہمارے لئے پارٹی سے بڑا ملک ہے۔ اسی وجہ سے ہماری ترجیحات ووٹ کے حساب سے نہیں ہوتیں۔میلے میں ان جانوروں کی دیکھ بھا ل کی جارہی ہے جنہیں کبھی ووٹ دینے نہیں جانا ۔ مودی نے کہا کہ 2022کو آزادی کے 75سال پورے ہونے پر ملک کے ہر شہری اور دیہی غریب کو مکان فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ اگرچہ یہ کام بڑا اور مشکل ہے تاہم مشکل کام مودی نہیں کریگا تو کون کریگا۔

شیئر: