Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کا انسانی مزاج پر اہم اثر

وارسا....پولینڈ کے محققین کا کہناہے کہ شادی بھی انسان کے مزاج پر کافی اثرات مرتب کرتی ہے جبکہ انکے کھانے بھی مشترک ہوجاتے ہیں اور جو ذائقہ شوہر کو پسند ہو وہی بیوی کو پسند آنے لگتا ہے۔ نہ صرف کھانے بلکہ جو خوشبو شوہر کو پسند ہوتی ہے وہی اسکی بیوی کو بھی پسند آنے لگتی ہے لیکن یہ سب کچھ فوری نہیں ہوتابلکہ برسوں ساتھ رہنے کے بعد یہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ بات عام طور پر سمجھی جاتی ہے کہ بچوں کی پسند تو ان دونوں سے الگ ہوتی ہے لیکن عام طورپر یہ دونوں میاں بیوی ایک ہی جیسی چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں۔ پولینڈ کی ایک یونیورسٹی کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برسوں ساتھ رہنے کے بعد اور ساتھ ہی کھانا کھانے کے بعددونوں کے مزاج بھی ایک جیسے ہوجاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے 3ماہ کے شادی شدہ جوڑے سے45سال کے جوڑوں کے بارے میں مختلف تحقیق کی۔ ان میں سے شوہر کو جو خوشبو سنگھائی گئی وہی اسکی اہلیہ کو سنگھائی گئی۔ مختلف خوشبوﺅں میں سے دونوں نے وہی خوشبو پسند کی جو ایک ہی تھی۔ 100خواتین اور 100مردوں کو مٹھائیاں دی گئیں۔ انہیں نمک والے بسکٹ کھلائے گئے اور پھر جو جواب آیا وہ ایک دوسرے سے مطابقت رکھتا تھا۔

شیئر: