Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد... قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، مسلح افواج کے سربرا ہوں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور دیگرسینیئر حکومتی اور فوجی افسران نے شرکت کی۔کمیٹی نے ہندکی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ۔کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور طاقت کے استعمال کی مذمت کی گئی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے غیر ملکی رہنماوں سے ملاقاتوں میں انہیں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ حالیہ تعلقات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ اور افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔کمیٹی نے اس عزم کو دہرایا کہ افغانستان میں پائیدار امن، افغان امن عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اجلاس میں بیرونی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

شیئر: