Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار کے معاملے پر سلامتی کونسل میں اختلافات

 نیو یارک.... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میانمار کے معاملے پر اجلاس میں5 مستقل ارکان میں اختلافات سامنے آئے ہیں ۔ امر یکہ، برطانیہ اور فرانس نے روہنگیا مسلمانوں کی نسلی کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔ چین اور روس نے میانمار کی حمایت نہیں کی۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ سلامتی کونسل میانمار کی فوج کے خلاف تادیبی اقدامات تجویز کرے کیونکہ وہ اپنے ہی ملک کے لوگوں کے خلاف نفرت اور استحصال کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے میانمار کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ روس اور چین نے بحران کے خاتمے کے لئے مذاکراتی عمل شروع کرنے کی پالیسی کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیرنے کہا کہ بین الاقوامی براداری میانمار کو درپیش مسائل کو سمجھے اور صبر کا مظاہرہ کرے۔ روسی سفیر ویز نے خبردار کیا کہ میانمار پر ضرورت سے زیادہ دباﺅ ڈالنے سے صورتحال اور زیادہ خراب ہو گی۔

شیئر: