Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل نے نئی ایموجیز متعارف کروا دیں

ایپل نے آئی او ایس 11 کے لئے نئی ایموجیز متعارف کروا دی ہیں۔یہ ایموجیز یونی کوڈ 10 کا حصہ ہیں اور ان کی کل تعداد 56 ہے۔ ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر ایپل نے چند ایموجیز متعارف کروائی تھیں اور اب ان میں 30 نئی ایموجیز کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئی ایموجیز میں مختلف جانوروں ، لباس ، کھانے کی اشیائ، ماورائی کرداروں اور اسمائلیز کو شامل کیا گیا ہے۔ ان تمام ایموجیز کو آئندہ ہفتے آئی او ایس بیٹا ورژن رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: