Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینڈنگ مشینوں کی از سر نو پرواگرامنگ کی جائے، وزارت تجارت

 جدہ .... وزارت تجارت نے ان کمپنیوں جنہوں نے کولڈ ڈرنکس اور اسنیکس فروخت کرنے والی وینڈنگ مشینیں ( خود کار مشینیں )نصب کی ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مشینوں میں ایسا پروگرام فیڈ کریں جو صارفین کو انکی باقی رقم لوٹائیں ۔ اس ضمن میں وزارت تجارت ان کمپینوں کو 15 دن کی مہلت دی ہے اس دوران وہ اپنی مشینوں میں جدید پروگرام فیڈ کریں بصورت دیگر ان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ صفر کے آغاز سے تفتیشی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نصب کولڈ ڈرنکس اور اشیائے خورونوش فراہم کرنے والی خودکارمشینوں کے کمپیوٹرائز پروگرام کو اگر اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو متعلقہ کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے تمام متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنی مشینوں میں مقررہ پروگرام فیڈ کرلیں جس میںصارفین کو باقی رقم لوٹائی جاسکے ۔ واضح رہے اس مد میں شہر میں نصب پیشگی پارکنگ فیس ادا کرنےوالے اداروں کی جانب سے نصب ٹوکن مشینیں بھی شامل ہیں جن کے ذریعے صارفین رقم ادا کرکے کار پارکنگ کےلئے ٹوکن حاصل کرتے ہیں ۔ ایسی مشینیوں میں یہ سہولت نہیں کہ وہ باقی رقم لوٹائیں اس حوالے سے وزارت تجارت کو متعددشکایات موصول ہوئی تھی ۔

شیئر: