Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے ڈیسک ٹاپ چیٹ ایپ متعارف کروا دی‎

فیس بک نے ڈیسک ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے الگ چیٹ ایپ متعارف کروا دی ہے تاہم ابھی یہ صرف ورک پلیس کے لئے ہے۔ اس ڈیسک ٹاپ چیٹ ایپ سے تصاویر ، ویڈیوز ، گف ، ایموجیز اور وائس کلپ بھی بھیجی جا سکیں گی۔ نئے پیغامات کے بارے میں فوری جاننے کے لئے پاپ اپ نوٹیفکیشن کا آپشن بھی دیا جائے گا۔فیس بک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے اس ایپ کی ضرورت بہت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی، اس لئے اسے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایپ اس وقت صرف ورک پلیس کسٹمرز پر آزمائی جا رہی ہے اور کامیابی کی بعد اسے تمام صارفن کے لئے متعارف کروا دیا جائے گا۔
 
 

شیئر: