Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکنگھم پیلس میں گھسنے کی کوشش،خاتون زیر حراست

لندن …  ملکہ برطانیہ کی سرکاری رہائش بکنگھم پیلس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔خاتون نے بکنگھم پیلس کے باہر لگے جنگلے پر چڑھنے کی کوشش کی ۔پولیس  افسران نے فوری طور پر کارروائی کی اور اسے اتار کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ خاتون کی عمر 30 برس تھی ۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ بکنگھم پیلس میں کیوں داخل ہونا چاہتی تھی۔خاتون کی گرفتاری کے وقت بکنگھم پیلس کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس کارروائی کی فوٹیج بناتے رہے۔

شیئر: