Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخواحکومت نے2کام اچھے کئے،فضل الرحمان

سوات... جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی قوتیں ہمیں دوستی کی آڑ میں اپنا غلام بنانا چاہتے ہیںلیکن انہیںیہ کہتے ہیں کہ ہم آپ سے برابری کے بنیاد پر دوستی کے لئے تیار ہیں لیکن دوستی کے آڑ میں غلامی کسی صورت قبول نہیں۔ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کوئی مائی کا لعل ختم نبوت کے معاملے کو نہیںچھیڑ سکتا۔ اگرکسی نے ختم نبوت کے معاملے کو چھیڑاتووہ اپنی موت کو دعوت دے گا ۔ ملک کے اندر امن کےلئے قربانیاں دیں لیکن کچھ طبقے ہمارے ان قربانیوںکو تسلیم کرنے کےلئے تیار نہیں ۔ اُنہوںنے کہا کہ موجود حکومت نے 5 سالہ دور میں صوبے کو ترقی کے بجائے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔تعلیم ،پولیس اور صحت اور دیگر محکموں میں انقلاب کے دعویداروں نے ان تمام محکموںکو تباہ وبرباد کیا ۔ اس بات کا اعتراف عمران خان نے خود بھی کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے2 ہی اچھے کام کئے ہیں۔ ایک چوہے مار مہم چلائی ہے۔ دوسرا چین کے ساتھ گدھوں کی تجارت شروع کردی۔ باقی تو اُن کی کوئی خاص تبدیل دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ اُنہوںنے کہا کہ بعض لوگ فاٹاکے مسئلے پر لانگ مارچ کی دھمکیاںدے رہے ہیں۔ انہیں بتادینا چاہتاہوں کہ اگر ہم نے مارچ شروع کر دیا تو پھر اسلام آبا دمیں تل دھرنے کی جگہ نہیں ملی گی۔سارا اسلام آباد بلاک کردینگے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ ، ہندپاکستان میں سی پیک کو متنازعہ بنانے کے لئے ایک ہوگئے ۔اس اہم منصو بے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کچھ امریکی پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ پاکستان کے سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے۔

شیئر: