Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹو رکشہ میں دھماکہ، ایک ہلاک، 2 زخمی

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں آتشبازی کا سامان  منتقل کرنے والے آٹو میں دھماکہ ہوا   ،ایک شخص ہلاک اور دیگر 2شدید طورپر جھلس گئے۔  ایلور و میں ہونے والے پروگرام کیلئے بھیماورم سے آتشبازی کے سامان کو آٹو کے ذریعے لیجایاجارہا تھا  ۔آٹو ڈرائیور ناگراج موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ،دیگر 2افراد شدید طورپر جھلس گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تحقیقات شروع کردی گئی۔جھلس جانے والے افراد کی شناخت ستیہ نارائنا اور سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔  دونوں تقریباً60فیصد جھلس گئے۔  ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ  آٹو سے کیمیکل بھی منتقل کیاجارہا تھا جو دھماکہ کی وجہ بنا۔

شیئر: