Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کیلئے منظوری

  لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ منصوبے کی منظوری دیدی۔ ایونٹ کا پہلا ایڈیشن 2019 ءمیں شروع ہو گا۔ آئی سی سی میں کئی سال تک 5 روزہ کرکٹ کے احیاءکا معاملہ زیر بحث رہا۔ یہ دلیل دی گئی کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ متعارف ہونے کے بعد ٹیسٹ کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد ضروری ہے۔ آکلینڈ میں ہونے والی میٹنگ میں آئی سی سی نے گرین سگنل دے دیا ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا پہلا ایڈیشن 2019 ءمیں شروع ہو گا جو 2 سال تک جاری رہے گا۔ فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ون ڈے لیگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ 3 سال کے دورا نیے میں کھیلی جانے والی لیگ کے نتائج ورلڈ کپ کوالیفائی پر اثر انداز ہوں گے۔ علاوہ ازیں منصوبہ کے تحت ون ڈے سیریز کے میچز کی تعداد 5 سے کم کرکے 3کر دی جائے گی۔ 

شیئر: