Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا میں وائرل پوسٹ بے بنیاد، محض افواہ

واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر گزشتہ دنوں سے ایک من گھڑت پوسٹ شیئر کی جارہی ہے جس میں عکاظ اخبار کے حوالے سے دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے اعلی اداروں نے غیر ملکیوں کو خوش کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ۔ بے بنیاد خبر میں کہا گیا عکاظ اخبار کے ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ اعلی حکومتی اداروں نے غیرملکیوں پر عائد مرافقین فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی جگہ اقامہ کی تجدید کے وقت فیس میں معمولی اضافہ کیا جائے گا ۔ ہم اردو نیوز کے قارئین پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ پوسٹ بے بنیاد ہے ۔کسی بھی حکومتی ادارے کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا ۔ اردو نیوز کے قارئین سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ مستند اور معتبر خبروں کے لئے اردو نیوز کا مطالعہ کرتے ہیں نیز اردو نیوز کی طرف سے نوٹیفکیشن سروس سبسکرائب کریں تاکہ ہر اہم خبر سے آگاہ رہیں ۔ 
 

شیئر: