Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے امن کے اتحادی ہیں،خواجہ آصف

  اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ نہیں امن میں اتحادی ہیں ۔ مستحکم اور پر امن افغانستان چاہتے ہیں پاکستان میں فوجی مداخلتوں کی تاریخ تلخ ہے ۔ دنیا کو بتانا ہو گا۔ یہاں جمہوریت مضبوط ہے 4سال پرفارم کیا فصل پک کر تیار ہو گئی، اب اسے کاٹنا ہمارا حق ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 2اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیر خارجہ ٹلرسن اور مک ماسٹر سے اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔ہمیں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز اور مشکلات سے نمٹنے کے لئے ہمیں یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ دنیا کو بتانا ہو گا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر پاور کے عہدیداران بعض اوقات دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوجی مداخلتوں کی تاریخ تلخ ہے۔ پاکستان کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایوب خان اور ضیاءالحق کی آمریت بھی دیکھی ہے۔ اب پاکستان میں معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ جمہوریت مضبوط ہو گی تو پاکستان بھی مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں امن میں اتحادی ہیں ۔ ہمارے ایران، چین اور ترکی سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ مستحکم اور پر امن افغانستان چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اتفاق رائے سے بنایا گیا تھا۔ یہ اسی لئے بنایا گیا تھا کہاپنے گھر کو ٹھیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے تو ان غلطیوں کا تدارک بھی نہیں ہو گا۔ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے عوام کے پاس جائیں گے اور امید ہے کہ 2018ءمیں بھی سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلکس ویلز جمعرات کوپاکستان کے دورے پر آئینگی میں بھی جلد افغانستان کا دورہ کروں گا۔ ہندکے دورے کے لئے ابھی حالات سازگار نہیں۔ کشمیر میں اور لائن آف کنٹرول پر لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

شیئر: