Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامانے 9انشورنس کمپنیوں کو معطل کر دیا

ریاض.... سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما ) نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 9انشورنس کمپنیوں کو معطل کردیا۔ سامانے 200انشورنس کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 115دن کے اندر اندر سعودائزیشن کے تقاضے پورے کر لیں۔ سعودی عرب میں کل 237 انشورنس کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انشورنس اسکیم پیش کرنے والے تمام ملازم سعودی رکھے جائیں گے۔ جدہ ایوان صنعت و تجارت میں انشورنس کمیٹی کے سابق مشیر عدنان خوجہ نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودائزیشن تدریجی طور پر نافذ کرائی جاتی رہی ہے۔ ساما نے اب 200کمپنیوں کو 4ماہ کی مہلت دی ہے۔ ان میں 35باقاعدہ انشورنس کمپنیاں ہیں۔ 82مڈیاکر ہیں جبکہ 83نمائندہ کمپنیوں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ سامانے مذکورہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 20روز کے اندر اندر اصلاح حال کیلئے ساما کے متعلقہ ادارے سے رجوع کریں۔ ساما نے جن 9کمپنیوں کو معطل کیا ہے وہ سعودی بیلجیم ر ی انشورنس کمپنی ، المساندہ، الممارسات المہنیہ، الوساطہ السعودیہ، گلوبل، رکائز، مجدی سالم القاضی، مرکز بستان الشرق الاوسط اور مستشارک التامینی ہیں۔ساما نے انتباہ دیا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے خلاف کوآپریٹو انشورنس کمپنیوں کے نگران قانون کے بموجب کارروائی ہو گی۔ سامانے کسی بھی کمپنی سے متعلق نالاں لوگوں کو شکایات پیش کرنے کیلئے کہا ہے۔ ٹول فری8001256666یا انٹرنیٹ پر ساما کی ویب سائٹ پر جا کر تحفظ صارفین ادارے کو درخواست دینے کا اہتمام کریں۔ 

شیئر: