Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایٹمی پلانٹ کب؟

ریاض .... ایک اعلیٰ سعودی عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب آئندہ سال کے آخر تک اپنے یہاں پہلا ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ کرلے گا۔ ماہر العود نے بتایا کہ سعودی عرب 2018ءکے آخر تک ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ کریگا۔ یہ اعلان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس کے چند روز بعد جاری کیا گیا ہے۔ روسی وزیر توانائی نے شاہ سلمان کے دورہ ماسکو کے موقع پر کہاتھا کہ انکا ملک ایٹمی توانائی کے شعبے میں سعودی عرب سے تعاون کیلئے تیار ہے۔
 

شیئر: