Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائے بریلی میں حادثہ ،6افراد ہلاک

    نئی دہلی۔۔۔۔۔اترپردیش میں رائے بریلی کے بچھراواں علاقے میں اتوار کو سڑک حادثے میں اُسو قت ایک بچہ اور 3 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے جب لکھنؤ-رائے بریلی راستے پر ایک تیز رفتار بے قابو کار ڈیوائیڈر توڑ کر سڑک کے دوسری طرف  مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پچک گئی اور اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔  لاشیں کار  کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں ۔

شیئر: