Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے متعلق نئی حکمت عملی کا کویت بھی حامی

کویت ... کویتی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے ایران سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اصول و ضوابط اور بین الاقوامی قانون کے مطابق پالیسیاں اپنا کر خطے میں اعتماد کے رشتے بحال کرے۔حسن ہمسائیگی کی روایت اپنائے۔ ہمسایوں کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرے اور ہر ملک کی قومی خودمختاری کا احترام کرے۔ کویتی عہدیدار نے توجہ دلائی کہ کویت ایران اور بڑے ممالک کے درمیان ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرچکا ہے۔مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے پاک معاہدے تک رسائی اور اسکی پابندی اشد ضروری ہے۔
 

شیئر: