Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ہیں،ہیلری

     واشنگٹن...سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن  نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  کے اقدامات خطرناک ہیں ۔ پوری دنیا کے  کے لئے کا باعث بن سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی صدرنے 2016کے امریکی انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے روسی انتظامیہ کو  ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایت کی۔ پوٹین نے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ۔ یقینی طورپر روسی صدرنے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہوں گی لیکن امریکی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی سخت نگرانی نے انہیں ان کے مقاصد میں  مکمل طورپرکامیاب ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے غلط اور مضحکہ خیز اقدامات دنیا بھر میں امریکی عوام کے لئے باعث ندامت ہیں۔۔ ا نہوں نے کہا  کہ شمالی کوریا اوراس جیسے دوسرے مسائل سفارتی طورپر حل کئے جانے چاہئیں۔

شیئر: