Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملے میں مرنیوالے 20ہوگئے

پشاور..کرم ایجنسی میں پاک، افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں مرنے والے 20 ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک گھر پر 4 سے 6 میزائل داغے گئے۔ مکان تباہ ہوگیا ،ملبے سے20افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں طالبان کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے غوز گڑھی میںمولوی محب کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے اب تک یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ ڈرون حملہ پاکستانی علاقے میں کیا گیا یا افغانستان میں۔اس سے قبل ڈرون حملے میں مرنےو الوں کی تعداد5بتائی گئی تھی۔ 

شیئر: