Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک افغان سرحد کے قریب ایک اور ڈرون حملہ

  پشاور...کرم ایجنسی کے قریب پاک، افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ ہواہے ۔ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق خرلاچی کے علاقے کچ خرم میں 2 میزائل داغے گئے۔دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ علاقے میں ڈرون کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔دریں اثناءگزشتہ روز کرم ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون میں حملے میں مرنےوالوں کی تعداد26 ہوگئی ۔ حکام نے تصدیق کی کہ حقانی نیٹ ورک کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں کمانڈر سمیت5 افراد ہلاک ہوئے ۔ پہلے حملے کے بعد لوگ جمع ہوئے تو دوسرا حملہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ اسی علاقے میں پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس پر کارروائی کرکے غیرملکیوں کو بازیاب کرایاتھا ۔

شیئر: