Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خون نکالے بغیر بلڈ شوگر چیک کرنے والا انقلابی اسٹیکر

ایبٹ کمپنی نے 24 گھنٹے خون میں شکر کی مقدار نوٹ کرنے والا ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو جلد سے منسلک ہوکر ہمہ وقت خون میں شکر کی مقدار نوٹ کر سکتا ہے۔ اس کے لئے بار بار انگلیوں کو چھید کر خون بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 
 
اسے فری اسٹائل لبرے کا نام دیا گیا ہے اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے اس انقلابی آلے کی فروخت کی اجازت دیدی ہے۔ جلد سے چپکنے والے آلے میں ایک چھوٹا سینسر لگا ہے جسے بازو کے اوپری حصے کی پشت پر چپکایا جاسکتا ہے اور اس کے بعد یہ اپنا کام شروع کردیتا ہے۔اس کا پورا نام فری اسٹائل لبرے فلیش گلوکوز مانیٹرنگ سسٹم رکھا گیا ہے جو اب 41 ممالک میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ اس کی مدد سے انسولین کی درست مقدار کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
 
فی الحال امریکہ میں بچوں پر اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس آلے میں استعمال ہونے والے ریڈر کی قیمت 70 ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ 14 دن کام کرنے والے سینسر کی قیمت 69 ڈالر یا پاکستانی 7 ہزار روپے ہیں ۔اس طرح دونوں کی قیمت 14 ہزار ہوئی تاہم سینسر کے لئے ماہانہ 28 ہزار مزید خرچ کرنا ہوں گے۔اس قیمت پر ایبٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ جیرڈ واڈکن نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اس گلوکو میٹر کی قیمت کم سے کم رکھی ہے۔
 

شیئر: