Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں وسیع البنیاد تبدیلیاں

 دبئی..... امارات کی کابینہ میں ترمیم کر دی گئی۔ عمر بن سلطان العلماءکو وزیر مملکت برائے ذہانت 30سالہ سارہ الامیری کو وزیر مملکت برائے ترقی یافتہ علوم اور مریم المھیری کو وزیر مملکت برائے غذائی کفالت مقرر کر دیا گیا۔ یہ بات نائب وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر بتائی۔ انہوں نے تحریر کیا کہ محمد بن زاید سے مشورے اورامارات کے صدر کی منظوری کے بعد امارات کابینہ میں ردوبدل کر دی گئی۔ انہوں نے سارہ الامیری کی بابت بتایا کہ وہ اماراتی سائنسدانوں کی بھی ذمہ دار ہوں گی۔ انکا کام باصلاحیت سائنسدان تیار کرنا اور تجدیداور ریسرچ ہے۔ الامیری امارات کو مریخ پر لیجانے کی مہم کی قیادت کریں گی۔شیخ محمد بن راشد نے مزید بتایا کہ احمد بالھول کو اعلیٰ درجے کی مہارتوں کا قلمدان بھی تفویض کیا گیا ہے۔ وہ وزیر مملکت برائے اعلیٰ تعلیم ہوں گے۔ انہیں افرادی قوت کے ادارے کا سربراہ بھی بنایا گیا ہے۔ حصہ بنت عیسیٰ ،بو حمید کو وزیر برائے فروغ معاشرہ بنایا گیا ۔ جبکہ نورہ الکعبی کو و زیر ثقافت مقرر کیا گیا۔زکی نسیبہ کو وزیر مملکت متعین کیا گیا۔ وزیر توانائی سہیل المزروعی کو صنعتوں کے فروغ کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی۔ عبدالرحمان الویس کو و زیر مملکت برائے امور قومی اسمبلی کا قلمدان بھی دیا گیا۔ انہوں نے سبکدوش کئے جانے والے عہدیداروں کا وطن کی شاندار خدمت پر شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: