Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کی مساجد میں دھماکے ،مرنیوالے60 ہوگئے

  کابل...افغانستان کی2 مساجد میں خود کش دھماکوں میں60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہاکہ کابل کے علاقے دشتی برچی کی مسجد میں خودکش بمبار نے نمازیوں پرفائرنگ کی پھر خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔ 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا دھماکے کے بعد مسجد میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہے افغان صوبے غور کی مسجد میں خودکش حملے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ داعش نے دھما کوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان نیشنل آرمی کے بیس کیمپ پر خود کش حملے میں 43 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: