Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کا یہودی بستی میں توسیع کا اعلان

 
 
مقبوضہ بیت المقدس…  اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں یہودی آباد کاروں کی نوف صیہون نامی ایک بستی میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یروشلم کی شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت بستی میں 176 نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ فلسطینی اتھارٹی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی سمیت مشرقی یروشلم کا علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں شامل ہو گا جبکہ اسرائیل یروشلم کو اپنا ناقابل تقسیم حصہ قرار دیتا ہے۔
 

شیئر: