Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی کارکن نے مرے ہوئے مگر مچھوں کے پاس سے بچھڑے کو بچالیا

برازیلیا.... امدادی کارکن نے ایک مرے ہوئے اور مرنے کے قریب پہنچنے والے مگر مچھ کے قریب علاقے میں پھنسے ہوئے ایک بچھڑے کو بچالیا۔ وہ دلدل میں پھنس گیا تھا اور مگر مچھوں سے چند انچ دور ہی پھنسا ہوا تھا۔ یہ بچھڑا بھوک کی وجہ سے انتہائی کمزور ہوچکا تھا۔ قریب ہی ایک جھیل تھی جہاں سے یہ مگر مچھ آئے تھے لیکن اچانک مر گئے۔ ایک شخص نے جب بچھڑے کو دلدل میں دھنسا دیکھا تو اس نے مگر مچھوں کی بھی پروا نہیں کی اور وہ اسے وہاں سے نکالنے کیلئے چل پڑا اور مگر مچھوں کے متوقع حملے کے خطرے سے بھی نہیں ڈرا۔ اس نے بچھڑے کے کان پکڑ کر اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی کان پکڑتا بچھڑا اپنا کان چھڑانے کی کوشش کرتا۔ آخر کار یہ شخص بچھڑے کو نکالنے میں کامیاب رہا جس کے بعد اس نے اس علاقے کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ کئی مگر مچھ علاقے میں مرے ہوئے پڑے ہیں۔

شیئر: