Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’دبنگ تھری‘‘ کا حصہ ہوں گی ، سوناکشی

بالی وڈ کی ہیروئن سوناکشی سنہا کی ویسے توابھی ہارر ایکشن فلم ’اتفاق‘ ریلیز ہوئی ہے تاہم وہ سلمان خان کی ’دبنگ تھری‘ کے لیے زیادہ پریشان ہیں۔فلم ساز ارباز خان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 2018 میں’ ’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا تاہم انہوں نے فلم کی ہیروئن کے حوالے سے واضح اعلان نہیں کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں سنی لیون کو صرف آئٹم سانگ کے لیے ہی نہیں بلکہ اور کسی کردار کے لیے بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ارباز خان کے اس بیان کے بعد یہ چہ مبگوئیاں ہورہی تھیں کہ ’دبنگ‘ فلم سیریز میں اس بار سوناکشی سنہا ہیروئن کے روپ میں نظر نہیں آئیں گی تاہم اب سوناکشی سنہا نے واضح کردیا ہے کہ وہ ’دبنگ‘ سیریز کا حصہ ہوں گی اور وہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی نظر آئیں گی۔’دبنگ تھری‘ میں ان کا کردار کچھ مختصر بھی کیا گیا تو بھی وہ فلم کا حصہ ہوں گی۔سوناکشی سنہا نے  بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کردی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ فلم میں انہیں کاسٹ نہ کئے جانے کی خبروں پر وہ فکر مند نہیں تھیں بلکہ وہ اور سلمان خان ایسی خبروں پر ہنستے رہے۔ سوناکشی سنہا نے  سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دبنگ فلم کی وجہ سے ہی وہ بالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں۔اداکارہ نے تسلیم کیا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں ’دبنگ‘ کی رجو کی وجہ سے ہیں۔
 

شیئر: