Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش کی عادت اپنائیے‎

زندگی میں مصروفیت کی بناپر ورزش کے لیے وقت نکالنا اکثر افراد کے لیے مشکل کا باعث بنتا ہے مگر طبی ماہرین کے مطابق ورزش کو عادت بنالینا متعدد امراض سے بچا سکتا ہے۔سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لوگ پش اپ اور سیٹ اپ جیسی ورزش کو عادت بنالیں تو کینسر سے موت کا خطرہ 31 فیصد جبکہ کسی بھی مرض سے قبل از وقت موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق مسلز مضبوط بنانے والی ورزش صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے خصوصاً کینسر کے لاحق ہونے یا اس سے موت کا خطرہ کم کرتی ہے۔تحقیق کے دوران کیے جانے والے تجزیے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ورزش بغیر آلات کے بھی اتنی ہی موثر ثابت ہوتی ہے جتنی جم میں ٹریننگ۔مح
ققین کا کہنا تھا کہ جب لوگ جسم کی مضبوطی والی ورزش کا سوچتے ہیں تو ان کے ذہن میں جم جاکر وزن اٹھانے کا خیال آجاتا ہے مگر یہ ضروری نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد کے لیے جم جانا ممکن نہیں ہوتا، اس کی وجہ وقت نہ ہونا، اخراجات یا کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر وہ گھر میں رہ کر ہی پش اپس کو عادت بنالیں تو وہ اتنے ہی طبی فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو جم جانے میں ہوتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف  ایپی ڈیمیولوجی میں شائع ہوئے۔

 

شیئر: