Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

ماسکو ۔۔۔روس کے شہر کامچتکا کے شیویلوچ نامی آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے سے نکلنے والے راکھ کے بادل  8 ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئے ہیں جو الاسکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ راون الاسکا  ہوائی کمپنی کے ترجمان ویلیم والش نے کہا ہے کہ کوٹ زیبرو اور ڈیڈ ہارس کے لیے متعدد پروازوں کو منسوخ  کر دیا گیا ہے، آتش فشاں شیویلوچ علاقے سے 2172 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور 6100 میٹر بلندی تک پہنچنے والے راکھ  کے بادل پروازوں کے لیے خطرہ  بن سکتے ہیں۔
 

شیئر: