Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پرلاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد بیانات میں عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔ اپنے ٹویٹس میں مریم نواز نے پانامہ لیکس فیصلے اور فاضل ججوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی وہ ججوں کی کردار کشی کر رہی ہیں۔ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے عدلیہ کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کے بیان اور ٹوئٹس اداروں کے خلاف جنگ اور حملے کے مترادف ہیں ۔ اس سے پورے ملک میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ 

شیئر: