Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض واپسی پر شاہ سلمان کو خوش آمدید کہنے والوں میں شہزادہ مقرن شامل

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مدینہ منورہ کا دورہ مکمل کرکے ریاض واپس پہنچ گئے۔ کنگ سلمان ایئر بیس پر شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر ، ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان، نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور شاہی خاندان کی دیگر شخصیات ، وزراءنے خیر مقدم کیا۔
 

شیئر: