Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف: 2 سعودیوں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد

 الجوف..... القریات کمشنری میں روڈ سیکیورٹی فورس نے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ ضبط کرلیا۔ الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اتوار کو صبح سوا دو بجے ایک گاڑی چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی ۔ روڈ سیکیورٹی فورس کو سواریوں پر شبہ ہوا ۔ انہوں نے ناکہ بندی کرکے گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں دو سعودی سوار پائے گئے۔ گاڑی سے دو ریوالور ، 125 گولیاں، دو وائرلیس ، 20 اسمارٹ آلات اور5 پاور فل ٹارچ برآمد ہوئیں۔

شیئر: