Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہرہ اور مشتری آج ایک دوسرے کے قریب سے گزرینگے

ڈبلن... نظام شمسی کے دو چمکدار سیارے زہرہ اور مشتری آج پیرکو ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور ایک موقع پر دونوں ایک ہی بڑے روشن ستارے کی طرح نظر آئیں گے۔ انہیں باآسانی آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔ یہ خوبصورت نظارہ دنیا بھر میں کیا جاسکتا ہے۔ ویسے تو دونوں سیاروں کا آپس میں فاصلہ لاکھوں میل ہے لیکن دونوں اس طرح سیدھ میں آ جائیں گے کہ آسمان پر یوں لگے گا جیسے دونوں ایک دوسرے سے محض چند ڈگری کے فاصلے پر ہوں۔زہرہ اور مشتری کے ایک ساتھ ہونے کا خوبصورت منظر 13نومبر بروز پیر کو سورج طلوع ہونے سے قبل مشرق وسطی کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں سیارے بہت قلیل وقت کےلئے ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ زہرہ اورمشتری کو ایک ساتھ دیکھنے کا خوبصورت منظر مضافاتی علاقوں میں بہتراندازمیں دیکھا جاسکتا ہے جہاں فضائی آلودگی کم سے کم ہو۔ 

شیئر: