Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی عراق میں 400افراد کی اجتماعی قبریں

 بغداد... شمالی عراق میں داعش کے سابق گڑھ ہویجہ کے قریب اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اجتماعی قبروں سے اب تک 400 انسانی لاشوں کی باقیات نکالی جا چکی ہیں اور یہ تمام افراد یقینی طور پر داعش کے ہاتھوں قتل عام کے دوران مارے گئے تھے۔ اجتماعی قبریں سابق فوجی اڈے کے علاقے سے ملی ہیں۔ عراقی حکام نے بتایا کہ مرنے والے بہت سے افراد قیدیوں کی یونیفارم پہنے ہوئے تھے ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اجتماعی قبروں میں کل کتنے افراد کی باقیات موجود ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وں نے ابھی قبر کشائی شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ عراقی فورسز نے ہویجہ کو داعش کے قبضے سے پچھلے ماہ آزاد کرایا ہے۔
 

شیئر: