Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلڈرنز فلم فیسٹول دیکھنے کیلئے بچوں نے کتابیں پڑھنی ترک کردیں

حیدرآباد۔۔۔تلنگانہ بھر میں چلڈرنز فلم فیسٹول کے موقع پر بچوں میں جوش وخروش اور خوشی کا جذبہ دیکھا جارہا ہے۔بچوں کے اس خصوصی فلمی میلہ کیلئے بچوں نے اپنی کتابوںکو خیر باد کہہ دیااور اس فلمی میلہ کیلئے امڈ پڑے ۔حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف مقامات کی تھیٹرز میں بچوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔اس فلمی میلہ میں بچوں کو راغب کرنے والی اشیا اورپروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔یہ فیسٹول 14نومبر تک جاری رہے گا۔اینی میشن فلمیں بچوںکو راغب کر رہی ہیں۔ یہ بچے مختلف ریاستوں سے چلڈرنز فلم فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیںجس کا موضوع نیا ہندوستان دیا گیا ہے ۔اس مرتبہ ننھے ہدایت کار زمرہ میں بچوں کی جانب سے بنائی گئی فلموںکی بھی نمائش کی جارہی ہے ۔۔اس فیسٹول کے دوران زائد از 100ممالک کی تقریبا ً317فلمیں حیدرآباد کے 40سنیما ہالز کے علاوہ ریاست بھر کے ضلع ہیڈ کوارٹرز پر نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر بچوںنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلمی میلہ میں ان کو کئی فلمیں دیکھنے کا موقع ملا ۔ان میں کئی اہم فلمیں ہیں جن سے ان کو ایک پیغام مل رہا ہے۔حیدرآباد بچوں کیلئے فلم سازی کی سرگرمیوں کے لئے ایک بڑے مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے ۔حیدرآباد کو اس فیسٹول کیلئے مستقل مرکز بنانے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔ اس اہم فلمی میلے میں زائد از 100فلمیں مسابقتی زمرہ کے تحت دکھائی جارہی ہیں۔اس فیسٹول کیلئے دنیا بھر کے 109ممالک سے ریکارڈ تعداد میں 1402عرضیاں موصول ہوئیں جبکہ لٹل ڈائرکٹر زمرہ کے تحت 31ممالک سے 179عرضیاں وصول ہوئیں ۔اس مرتبہ اس فیسٹول کیلئے عالمی سطح کی بعض مشہور فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ 
 
 

شیئر: