Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسمس پر حملے کا خدشہ ہے،امریکہ

 واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے یورپ کیلئے ٹریول الرٹ کی تجدید کر دی ہے۔ کرسمس پر یورپ میں ممکنہ دہشتگردی کاخطرہ موجودہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کرسمس پر برلن او راستنبول میں دہشتگرد حملے ہوئے تھے۔ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سوئیڈن میں حال ہی میں حملے ہوئے ہیں۔ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اورداعش متحرک ہیں اور دونوں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں،وارننگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ دہشتگرد حملوں سے متعلق تشویش برقرار ہے،دہشتگردوں کے حامی یا خود ساختہ انتہا پسند پیشگی وارننگ کے بغیر حملے کر سکتے ہیں۔
 
 
 

شیئر: