Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ، سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس پر ویلیو ایڈڈٹیکس جنوری سے

ریاض .....  سگریٹ ، سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی نافذ ہوگا۔ زکاة و آمدنی بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ ، سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس پر منتخب اشیاء پر نافذ ہونےو الے ٹیکس کے بعد نیا ٹیکس ویلیو ایڈڈ بھی نافد کیا جا ئیگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ چیزیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے زمرے میں آتی ہیں جن پر 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس سے پہلے منتخب اشیاء پر ٹیکس کے زمرے میں سگریٹ پر 100 فیصد جبکہ سافٹ و انرجی ڈرنکس پر 50 فیصد ٹیکس لگایا جاچکا ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سگریٹ سافٹ و انرجی ڈرنکس کی قیمتوں میں جنوری سے دوبارہ اضافہ ہوگا۔ ماہرین نے کہا ےہ کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ اس وقت ہوگا جب اشیاء سعودی بندرگاہوں میں پہنچیں گی۔ تاجروں کو مال فروخت کرنے سے پہلے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ دریں اثناء زکوٰة و آمدنی بورڈ نے یکم جنوری 2018 ءسے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ بورڈ نے وزارت بلدیاتی و دیہی امور ، وزارت محنت اور محکمہ کسٹم کے ساتھ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کے حوالے سے متعدد معاہدے کئے ہیں۔ بورڈ نے ان تمام تجارتی اداروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام میں خود کو رجسٹر کرنے کی ہدایت کی ہے جن کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ ریال سے متجاوز ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ جن اداروں کی سالانہ آمدنی تین لاکھ 75 ہزار ریال سے کم ہے ان کے لئے رجسٹر کرانا اختیاری ہے۔ اسی طرح جن تجارتی اداروں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 87 ہزار ریال سے کم ہے انہیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ 

شیئر: