Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد اور شردھا کپور ایک اور فلم میں

بالی وڈ کو حیدر جیسی کامیاب فلم دینے والی شاہد اور شردھا کپور کی جوڑی ایک اور فلم میں جلوہ گر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی نئی فلم ’’ بتی گل میٹر چالو ‘‘ کیلئے فلم ساز شاہد کپور کے مدمقابل شردھا کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔یہ فلم قانون کے موضوع پر بنے گی جسے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شاہد کپور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدوماتی‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو اس وقت تنازعات کا شکار ہے ۔
 

شیئر: