Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ شکایتیں،اوٹی پی میں انڈیگو آگے

نئی دہلی۔۔۔۔۔قومی ایئر لائنز ایئر انڈیا کی کارکردگی مسافروں کی شکایتوں کے معاملے میں اکتوبر میں ایک بار پھر سب سے خراب رہی جبکہ وقت پر پرواز یعنی اوٹی پی کے معاملے میں ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو پہلے مقام پر رہی۔سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں طیارہ خدمات کمپنیوں کے خلاف مجموعی طور پر 656شکایتیں موصول ہوئیں اس ماہ مسافروں کی تعداد ایک کروڑ 4لاکھ سے زیادہ رہی اس طرح فی ایک لاکھ مسافروں پر 6.3شکایتیں آئیں۔ شکایتوں کا اوسط اور تعداد دونوں معاملے میں ایئر انڈیا کی کارکردگی سب سے خراب رہی۔ اس کے خلاف فی ایک لاکھ مسافروں پر 17کے اوسط سے228شکایتیں آئیں۔جیٹ ایئر ویز اور جیٹ لاوٹ کے خلاف فی لاکھ مسافروں پر 13کے اوسط سے227شکایتیں درج کرائی گئیں۔ فی ایک لاکھ مسافروں پر گو ایئر کے خلاف 7، ٹو جیٹ کے خلاف 5، اسپائس جیٹ کے خلاف 3، ایئر ایشیا اور انڈیگو کے خلاف 2،2اور وستارا کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی۔ مجموعی شکایتوں میں کسٹمر سروس کے متعلق 30.5شکایتیں ،بیگیج سے متعلق 22فیصد ، پرواز سے متعلق 16فیصد ، ریفنڈ سے متعلق 8.1فیصد اور 7.5فیصد ایئرلائنز کے ملازمین کے رویے سے متعلق تھیں۔

شیئر: