Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے شیر سے ڈرلگتا تھا، اب گائے سےڈرلگنے لگا ، لالو

پٹنہ۔۔۔۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ پہلے لوگ شیر سے ڈرتے تھے لیکن اب گائے سے ڈرنے لگے ہیں۔راشٹریہ جنتا دل کے اجلاس میں لالو نے کہا کہ گایوں اور مویشوں کواپنے ساتھ لے جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے بہار کے سارن ضلع کے سون پور میں مویشیوں کا میلہ لگتا ہے جو ایشیا کے بڑے میلوں میں شمار ہوتا ہے لیکن آج اس میلے میںمویشی نظر ہی نہیں آتے ۔ لوگ گایوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں۔ لالو یادو نے کہا کہ 2014ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے حکومت کے ساڑھے 3سال گزرنے کے بعد بھی پورے نہیں ہوئے۔ اس کی وجہ سے لوگ مودی حکومت سے کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شیئر: