Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن الزامات ، اسرائیلی وزیراعظم سے پھر پوچھ گچھ

تل ابیب ۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کرپشن الزامات کے تحت پھر پوچھ گچھ کی گئی۔اسرائیلی پولیس نے چھٹی مرتبہ  اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے کرپشن کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔پولیس نے ان پر عائد کرپشن کے الزامات کے حوالے سے مزید سوالات کیے۔نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت2 مقدمات کا سامنا ہے۔ ان پر مختلف کاروباری شخصیات اور اداروں سے قیمتی تحائف لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے اسرائیل میں ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو مخالفین کی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔
 

شیئر: