Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر 7ڈانسروں کی موت

گوپال گنج ۔۔۔۔۔ بہار میں ضلع گوپال گنج کے بھورے تھانہ علاقے میں ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آنے سے آرکیسٹرا ٹیم کی ایک خاتون سمیت 7کارکنوں کی موت ہوگئی جبکہ 3شدید طور پرجھلس گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آرکیسٹرا پارٹی کے ارکان ایک ٹریکٹر پر شادی کی تقریب میں جارہے تھے ۔ ٹریکٹر راوا روڈ گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے ٹوٹے ہوئے 11ہزار وولٹ کے بجلی کے تار کی زد میں آگیا ۔ کرنٹ لگنے سے 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3شدید طور پر جھلس گئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے گورکھپور اسپتال میں داخل کردیا گیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گوپال گنج صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔

شیئر: