Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انکاؤنٹر معاملے پر یوگی حکومت کو نوٹس

لکھنؤ۔۔۔۔یوگی حکومت کے قیام سے اکتوبر 2017ء تک انکاؤنٹر کے 433واقعات پیش آئے جن میں 19مبینہ مجرم مارے گئے جبکہ 89زخمی ہوئے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے اترپردیش میں گزشتہ6ماہ کے دوران پولیس انکاؤنٹرز میں مجرموں کی ہلاکت کو مبینہ طور پر کامیابی قراردیئے جانے پر ریاست کی یوگی حکومت کو نوٹس جاری کرکے 6ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے ریاست میں گزشتہ ماہ کے دوران پولیس انکاؤنٹر سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن نے یوگی کے اس بیان کا بھی تذکرہ کیا جس میں کہا گیا تھا ’’مجرم یا تو جیل میں ہونگے یا پھر یمراج کے پاس‘‘۔انسانی حقوق کمیشن کے مطابق نظم و نسق کی صورتحال خراب ہونے کے باوجود کسی بھی ریاستی حکومت کو انکاؤنٹر کے ذریعے قتل جیسے اقدامات کاحق نہیں۔

شیئر: