Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشارکا آئندہ کردار تاحال غیر یقینی

انقرہ ۔۔۔ ترکی نے کہا ہے کہ یہ بات ابھی تک غیر یقینی ہے کہ آیا شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ایک عبوری سیاسی دور میں موجودہ صدر بشار الاسد کا بھی کوئی کردار ہو گا۔ ترک صدر اردوگان کی سیاسی جماعت اے کے پی کے ترجمان ماہر اُنال نے کہا کہ ترک حکومت ابھی تک اس بات پر زور دیتی ہے کہ مستقبل کے شام میں بشار الاسد کا کوئی طویل المدتی کردار نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ شامی تنازعے میں ترکی بشارالاسد کا ایک بڑا ناقد اور دمشق حکومت کی مخالف اپوزیشن قوتوں کا حامی ہے۔

شیئر: