Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان علماءکونسل نے بھی حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیدیا

ریاض.... پاکستان علماءکونسل نے مسلم ممالک اور عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والے ایران اور اس کی حمایت یافتہ حزب اللہ اور حوثیوں کی مسلسل سازشوں سے خبردار کر دیا۔ کونسل نے لاہور شہر میں ایک کانفرنس منعقد کی جس کا عنوان تھا"خاتم الانبیاءکی سیرت کی روشنی میں اسلامی دنیا کے مسائل کا حل" اس میں پاکستان بھر سے متعدد معتبر علماء، دانشور اور سیاستدان شریک ہوئے۔ انہوں نے مسلم ممالک کو درپیش چیلنجوں پر اظہار خیال کیا خصوصاً ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کی جانیوالی سازشوں اور مداخلتوں کے نتائج پر غور وخوض کیا۔ کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے ایران کے خلاف سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ایران کو خطے کے امور میں مداخلت سے روکنے والی مہم میں پاکستانی علماءسعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر عرب وزرائے خارجہ کی تائید و حمایت کی۔ 

شیئر: