Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک دودھ صحت کے لیے موزوں یا مضر ؟

کیا آپ جانتے ہیں جو خشک دودھ آپ استعمال کرتے ہیں وہ صحت کے لیے موزوں  ہے یا نہیں ؟ یہ ان لوگو ں کے لئے کارآمد ہے جنہیں تازہ دودھ میسرنہیں ۔بہت سے لوگ اسکے منفرد ذائقے کی وجہ سے اسے کھلے دودھ کے مقابلے میں ترجیح دیتے ہیں ۔لیکن اسکے خوشگوار ذائقے کے ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔
 خشک دودھ کا استعمال مختلف خوردنی اشیاء میں کیا جاتا ہےجیسے چائے، چاکلیٹس، گلاب جامن اور چم چم جیسی مٹھا ئیا ں وغیرہ۔ اسکے علاوہ شیرخوار بچوں کی غذا میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ کہ خشک دودھ  کو غذائیت اور ذائقہ دینے کے لئےاس میں آکسیڈائزڈ کولیسٹرول شامل کیا جاتاہے جو اسکو جلد خراب ہونے سے روکتا ہے جوکہ مضرصحت ہے۔ یہ خون کی شریانو ں کو نقصان پہنچا نے اوردل کی بیماریو ں کا سبب بنتا ہے۔ 
 اس میں کو لیسٹرول اور شکرکی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اور اگر اسے مناسب طریقے سے محفوظ  نہ کیا جائے تو اس میں بیکٹیریا کے داخل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں . یہ عام مویشیوں سے حاصل دودھ کا مثالی متبادل ہےکیو نکہ اس میں و ہی وٹامن اور معدنیات موجود ہو تے ہیں اورمشروبات میں آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔تاہم یہ عا م دودھ کے مقابلے میں مہنگا ہےاور جلد ہضم بھی نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں :ناشتے میں دلیے کا استعمال دن بھر چاق و چوبند رکھتا ہے
 

شیئر: