Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی ائیرپورٹ بند، ہزاروں افراد کا انخلا

جکارتہ ۔۔۔انڈونیشیا میں حکام نے ماؤنٹ آگنگ کے آتش فشاں پھٹنے کے پیش نظر خطرے کا امکان سب سے اونچے درجے پر کر دیا ۔ایک لاکھ سے زائد  افراد کو علاقے سے نکالا جا رہا ہے ۔ پہاڑ کے اطراف میں متاثرہ علاقے کی حدود بھی بڑھا دی ۔ جزیرے  بالی کا ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا ۔ ہزاروں سیاح یہاں پھنس گئے ۔حکام کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھواں پہاڑ کی چوٹی سے بھی تقریباً 11000 فٹ کی بلندی پر اڑ رہا ہے۔  
علاقے میں موجود شہریوں کو گھروں میں رہنے کا انتباہ دیا۔انڈونیشیا کے نیشنل بورڈ برائے ڈزازسٹر مینیجمینٹ نے آتش فشاں کے حالات کو دیکھتے ہوئےخطرے کے درجے کو سب سے اونچے درجہ 4 تک بڑھا دیا۔ماؤنٹ آگنگ سے مسلسل دھماکے دار آوازیں آ رہی ہیں انھوں 12 کلو میٹر دور تک سنا جا سکتا ہے۔ راکھ اور بھاپ اڑ رہی ہے۔محکمے نے اپنے فیس بک پیج پر بیان جاری کیا ہے جس میںکہا ہے کہ 'یہ آگ کی شعاعیں رات میں زیادہ صاف نظر آ رہی ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑا دھماکہ ہونے والا ہے۔
 

شیئر: