Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،عمران خان

  اسلا م آباد.. تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لئے فوج سمجھوتہ نہ کراتی تو پورے ملک میں انتشار پھیل جاتا۔معاہدہ ہونے پر شکرانے کے نفل ادا کئے۔ حکو مت کو فوج سے گلہ ہے کہ ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ساری پارٹیوں کی ساتھ ملکر یہ ترمیم ہوئی ہے ۔ یہ جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ انتہائی سنجیدہ تھا ۔ پتہ لگایا جائے کہ حلف نامے میں ترمیم کے پیچھے کون تھا۔ کیا حلف نامے میں ترمیم انٹرنیشنل لابی کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ؟۔ترمیم کے حوالے سے بننے والی کمیٹیوں کے اجلاس کے نکات سامنے لائے جائیں تاکہ ساری حقیقت قوم کے سامنے آجائے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکن بھی ختم نبوت کے معاملے پر احتجاج کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات میں ہی پاکستان کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ وزیراعظم شاہد خاقان سمیت تمام وزرا صرف نااہل وزیراعظم کی کرپشن کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ 300ارب روپے کی کرپشن کرنے والے مجرم کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی منی ٹریل صرف ایک قطری خط ہے۔ سب جانتے ہیں کہ قطری اور اس کا خط سب فراڈ ہے۔ پانا مہ معاملے کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو بلایا لیکن وہ نہیں آیا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا دیا لیکن اب مبینہ طور پر پورٹ قاسم ڈیل کرنے کیلئے آگیا۔اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ حمد بن جاسم کو پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
 

شیئر: